وائٹ ہاؤس میں 3 صحافتی اداروں کے صحافیوں کے داخلے پرپابندی،امریکی میڈیا کا صدر ٹرمپ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

(ویب ڈیسک)
واشنگٹن

وائٹ ہاؤس میں 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا ڈٹ گیا، بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے صدر ٹرمپ کی پول کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یکجہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔

فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز، اور سی این این نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہاہے کہ آج سے ٹی وی پول صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہوگا۔

یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سےسی این این کواسکی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے مبینہ روکنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویزمنسوخ کردی گئی ہیں۔

یادرہے کہ یہ ایسے وقت میں کیاگیا جب امریکی صدر کے وسط مدتی انتخابات میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین