امیرزادے کی لگژری گاڑی پراٹکھیلیاں،چیف ٹریفک پولیس آفیسرکانوٹس،فوری گرفتاری اور مقدمہ کاحکم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی کےمصروف ترین مری روڈ پربگڑے امیرزادے کی لگژری گاڑی پراٹکھیلیوں پر چیف ٹریفک پولیس آفیسرنے سخت نوٹس لیاہے اورٹریفک پولیس کے متعلقہ افسران کو ملزم کی فوری گرفتاری اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرنیکا کاحکم دیدیاہے۔

لگژری گاڑی سوار کی جانب سے موٹرسائیکل کو روندنے اور بونٹ پراپنی جان بچانے کی خاطر چپکے شخص کی طرف سے گاڑی رکوانے کی کوشش کی پرسی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لیا۔

سی ٹی او نے سرکل انچارج مری روڈ کو گاڑی سوار کا پتہ چلا کرفی الفورمقدمہ درج کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بننے والی فوٹیجز سمیت منظر عام پرآئی ویڈیو کی مددسے لگژری گاڑی سوار کاسراغ لگانے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک متاثرہ شخص کی جانب سے راولپنڈی میں کسی بھی تھانے میں واقعہ رپورٹ نہیں کرایا گیاتاہم مقدمہ درج کر کے لگژری گاڑی سوار کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

راولپنڈی سی ٹی او فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے۔شاہراہوں پر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال کر ڈرائیونگ کرنا سنگین جرم ہے۔ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی خلاف ورزی یا قانون شکنی کی اطلاع پولیس کو کریں۔بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین