اسلام آباد (ویب ڈیسک)
3 نومبر 2026
حکومت پاکستان نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسران کے بڑے پیمانے پر ریٹائرمنٹ کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے 22 تک کے 19 افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔ تمام افسران 2027 کے دوران مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
گریڈ 22 اور 21:
– ممبر وفاقی سروسز ٹریبونل کراچی عبدالخالق شیخ (گریڈ 22) 18 مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔
– او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رفعت مختار (گریڈ 21) 10 فروری 2027
– او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق عباس قریشی (گریڈ 21) 21 جون 2027
– حکومت خیبر پختونخوا میں تعینات محمد علی خان (گریڈ 21) 11 مارچ 2027
– حکومت سندھ میں تعینات مظفر علی شیخ (گریڈ 21) 7 اپریل 2027
گریڈ 20:
– حکومت بلوچستان میں تعینات کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید 4 جنوری 2027
– او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن (ر) اسامہ ممتاز راجہ 22 جنوری 2027
– حکومت بلوچستان میں تعینات سہیل احمد شیخ 17 فروری 2027
– حکومت بلوچستان میں تعینات آغا طاہر علاؤالدین 14 اپریل 2027
گریڈ 18 اور 19:
– حکومت پنجاب میں تعینات عبدالفاروق (گریڈ 18) یکم جنوری 2027
– حکومت گلگت بلتستان میں تعینات عبدالقیوم خان (گریڈ 18) 4 جنوری 2027
– حکومت پنجاب میں تعینات انور سعید طاہر (گریڈ 18) 22 فروری 2027
– حکومت پنجاب میں تعینات آفتاب احمد (گریڈ 18) 22 مارچ 2027
– خرم شہزاد (گریڈ 19 ایکٹنگ چارج) 27 مارچ 2027
– مرزا انجم کمال بیگ (گریڈ 18) 3 اپریل 2027
– سید محمد عباس (گریڈ 18) 9 اپریل 2027
– حکومت خیبر پختونخوا میں تعینات محمد علیم جان (گریڈ 18) 10 اپریل 2027
– حکومت پنجاب میں تعینات منصور قمر (گریڈ 18) 7 جون 2027
– حکومت پنجاب میں تعینات ناصر محمود (گریڈ 18) 9 جون 2027کوملازمت سے ریٹائر ہونگے۔

































