اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سےوکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
3 نومبر 2026

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی 40 منٹ ملاقات کرا دی گئی۔

سلمان صفدر کے مطابق متعدد درخواستوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی، تاہم تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر مشاورت کے لیے وقت ناکافی تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جیل حکام نے سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر ملاقات کرائی۔ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے انہیں اپنی صحت اور جیل میں رہن سہن کے حالات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں نے بعض قانونی معاملات اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔ سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر تفصیلی بات چیت کے لیے ناکافی رہا۔

مزیداسی طرح کی
Related

48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کےلئے 187 افسران نامزد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 حکومت پاکستان نے 48ویں...

سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ کی ملازمت سےبرطرفی کی حکومتی اپیل مستردکر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 پاکستان کی سپریم کورٹ...

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےخلاف ایکشن،نام ایکٹولسٹ سے خارج،جرمانے شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 فیڈرل بورڈآف ریونیونےانکم ٹیکس...

پولیس سروس کے19 سینئر افسران 2027 میں ریٹائرڈ ہونکے،نوٹیفکیشنز جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 حکومت پاکستان نے پولیس...

تازہ ترین