اسلام میں دھماکے کی آواز۔فضائی حدود کو بند کرکہ نامعلوم ڈرون کو گرانے کی افواہیں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جہاں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں فضائی حدود بھی بند کردی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے لیے جنگی جہازوں کی ریہرسل کے لیے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

تازہ ترین