پاکستان :ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے 4 مزید ارکان مستعفی، کابینہ نے منظوری دیدی۔

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی کابینہ نے اسلام آبادہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی(IHRA) کےبورڈکے مذید4ارکان کےاستعفے منظورکر لئے۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کے 4 ارکان کو 31 اگست سے ڈی نوٹیفائی کر دیاہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے 4 ارکان کو بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیاہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی صحت نے آئی ایچ آر اے بورڈ کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں شامل ہیں:
– پروفیسر ڈاکٹر متی الرحمٰن
– لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عارف مقصود علی
– مس اسما خلیل
– مسٹر کاشف ظہور چوہدری  آئی ایچ آر اے کیا ہے؟

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA)وفاقی دارالحکومت میں نجی اور سرکاری اسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے معیار کو مانیٹر کرنے والا ریگولیٹری ادارہ ہے۔
اتھارٹی کا مقصد مریضوں کے حقوق کا تحفظ،صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا اور غیر قانونی پریکٹس کی روک تھام ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین