راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ چکلالہ کی حدود میں سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیورخطرناک اشتہاری کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عدنان غیور اشتہاری مجرم عمر عرف چھینہ کو گرفتار کرنے گئے تھے۔
مجرم نے خود کو بچانے کے لئے سب انسپکٹر عدنان غیور پر سیدھا فائرکیا۔سر میں گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان غیورموقع پر ہی شہیدہو گئے۔
آئی جی پنجاب کا خراج عقیدت
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے
شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ "سب انسپکٹر عدنان غیور کے اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال، ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے”۔
آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔































