اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان او جی ڈی سی ایل کو بوبی آئل فیلڈ میں کامیابی مل گئی ۔یومیہ 1000 بیرل تیل دریافت حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔
بوبی-11 کنویں سے تقریباً 1 ہزار بیرل یومیہ تیل دریافت کیا گیا ہے۔
کنویں سے 1.0 ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار بھی متوقع ہے۔
بوبی آئل فیلڈ او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی-11 کی کامیابی سے علاقے میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے امکانات پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
بوبی ڈیپ-1 کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی-11 کی کامیابی میں معاونت کی۔
ترجمان نے کہا کہ بوبی-11 کی کامیابی سے بوبی آئل فیلڈ کی مزید ترقی اور نئے مواقع کے دروازے کھل گئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر موجودہ اثاثوں سے اضافی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔
نئی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی کو تقویت ملے گی۔































