بیوروکریسی میں تقر و تبادلے، ریاض الدین خان ایگزیکٹو ڈائریکٹراسٹیٹ لائف، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسدشیرازی کی ترقی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کے بیوروکریسی میں تقرو تبادلے، ریاض الدین خان کواسٹیٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیاہے۔

راولپنڈی سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسدعباس شیرازی کوگریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔

1. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
2. وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
3. جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع* کی گئی ہے۔

پولیس افسران کی خدمات سپرد
– تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئیں۔
– تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئیں۔
– تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللّہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئیں۔

تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14 یوم کی رخصت منظور کر لی گئی ہے۔

پنجاب میں ترقی
پروونشل سلیکشن بورڈ-II نے 20.08.2026 کے اجلاس میں سفارشات کی منظوری کے بعدسید اسد عباس شیرازی PMS-VII (D)، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (DRTA) راولپنڈی کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین