انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 12 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 12 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

کس کے وارنٹ جاری ہوئے؟
عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں درج ذیل رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے:

کے پی اسمبلی کے 12 ارکان:

بابر سلیم سواتی،محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل سمیت دیگرایم پی ایز شامل ہیں۔

3 ایم این ایز:
شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

دیگر رہنما:
اسکے علاوہ عمر ایوب اور عرفان سلیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیےگئے۔

عدالت نے پولیس کو مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین