پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2 ماہ میں 2 لاکھ 95 ہزار کا اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2 ماہ میں 2 لاکھ 95 ہزار کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ووٹرز کی تعداد میں 2 لاکھ 95 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبوں کی تفصیل

پنجاب
ووٹرز کی تعداد: 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216
2 ماہ میں اضافہ: 94 ہزار 582 نئے ووٹرز

خیبر پختونخوا
ووٹرز کی تعداد: 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258
2 ماہ میں اضافہ: 85 ہزار 309 نئے ووٹرز

سندھ
وٹرز کی تعداد: 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92
2 ماہ میں اضافہ: 65 ہزار 345 نئے ووٹرز

بلوچستان
ووٹرز کی تعداد: 58 لاکھ 154
2 ماہ میں اضافہ: 37 ہزار 372 ووٹرز

اسلام آباد
وٹرز کی تعداد: 12 لاکھ 64 ہزار 497
2 ماہ میں اضافہ: 12 ہزار 210 نئے ووٹرز

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین