اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نےضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوعدالتی امور میں زیرالتوا کیسز جلداز جلدنمٹانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنرعرفان نوازمیمن کی زیر صدارت سوموارکواسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت تمام اے سیز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف کارکردگیوں پر بریفنگ دی گئی:
– پرائس کنٹرول، تجاوزات اور انسداد ڈینگی مہم
– انسداد گداگری مہم اور شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں
– اسسٹنٹ کمشنرز کے عدالتی امور
– سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر جی-11 کی کارکردگی
– پلاسٹک بیگز، غیر قانونی ایل پی جی اور پیٹرول ایجنسیز کے خلاف کارروائیاں
– غیر قانونی کیٹل فارمز، غیر قانونی تعمیرات اور وال چاکنگ کے خلاف اقدامات
ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے اجلاس میں درج ذیل ہدایات جاری کیں:
– اے سیز عدالتی امور میں زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ سائلین کو فوری ریلیف مل سکے۔
– اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
– غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف یومیہ بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں۔
– انسداد گداگری مہم کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔
– ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
– سائلین کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔































