سپریم کورٹ کاایمان مزاری اورانکے شوہر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتواء اپیلوں کے فیصلے تک ضمانت پررہاکرنیکاحکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈووکیٹ اورانکے شوہر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتواء اپیلوں کا فیصلہ آنے تک ضمانت پر رہا کرنیکا مختصرحکم جاری کردیاہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعرات کومختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عدالتی حکم نامے کے اہم نکات:

– ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں۔
– دونوں کے خلاف ٹرائل کورٹ کا 24 جنوری کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔
– دونوں درخواست گزاروں کو پریکٹسنگ وکلاء ہونے کے ناطے ضمانت پر رہا ہونے کا حکم دیا جاتا ہے۔
– دونوں درخواست گزاروں کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا اپیلوں کے فیصلے تک ہوگی۔
– دونوں درخواست گزار دو دو لاکھ روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین