ایمان مزاری اور انکا شوہر پھر گرفتار: عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کو تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں جمعرات کی رات پیش کیا گیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت میں 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ دونوں کو اڈیالہ جیل سے گرفتاری کے بعد رات کو عدالت پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جمعرات کو ہی سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی سزا کیخلاف زیرالتواء اپیلوں پر فیصلہ تک دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے انہیں تھانہ کوہسار کے ایک مزید مقدمہ میں گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین