کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد کمی،پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے واضح رجحانات سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست میں 70 فیصد کمی سے صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ دو ماہ کا مجموعی خسارہ 36 فیصد کم ہوا۔

بیرونی کھاتوں میں بہتری کے ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ 3 فیصد اور ماہانہ 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2027 کے ابتدائی دو ماہ میں 7.3 ارب ڈالر پاکستان پہنچے جبکہ ترسیلات زر میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران سروسز برآمدات میں 29 فیصد، آئی ٹی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدن میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین