-

4d0d9bfc B67e 4762 A22e Be3063b6fae1 اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کےتحت ریلوے اوربندرگاہی انفراسٹرکچر بہتر بنا کر کارگو ترسیل مؤثر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی کے منصوبے کے تحت 52 کلومیٹر طویل مخصوص ڈوئل ٹریک ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت 25 بڑے ریلوے و سڑکوں کے پل اور 6 فلائی اوورز و گریڈ سیپریٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے میں 100 فیصد محیطی باڑ اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ جدید مرکزی خودکار سگنلنگ نظام بھی شامل ہے۔
1.5 کلومیٹر مخصوص ریلوے لنک کے ذریعے لاجسٹکس پارک کو کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے منسلک کیا جائے گا۔ بندرگاہوں سے کنٹینرز ریلوے کے ذریعے لاجسٹکس پارک لا کر ٹریلرز سے اپ کنٹری بھیجے جائیں گے۔

































