کسٹمزرولز میں ترمیم :ایف بی آرنےضبط شدہ اشیاء کی نیلامی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی جانیوالی اشیاء کی نیلامی کا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلامی میں شامل اشیا بولی کی تاریخ سے قبل متعلقہ کلکٹر کی منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بولی دہندگان کے معائنے کے لئے دستیاب ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب بولی دہندہ اس امر کا حلف نامہ دے گا کہ اس نے جن اشیا کے لیے بولی دی ہے ان کا معائنہ کر لیا ہے، اس مقصد کے لئے اپنڈکس اے میں مقررہ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید برآں کلکٹر کے فیصلے سے متاثرہ کوئی بھی بولی دہندہ ایسے فیصلے کے 15 دن کے اندر متعلقہ چیف کلکٹر کے سامنے اپیل دائر کر سکے گا، چیف کلکٹر فریق کو سماعت کا موقع دینے کے بعد اپیل دائر ہونے کے 60 دن کے اندر فیصلہ کرے گا۔

ایف بی آر نے یہ ترامیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہیں جبکہ ترامیم کو پہلے ایس آر او 1158(I)/2026 مورخہ 10 ستمبر 2026 کے ذریعے شائع کیا گیا تھا اور اب ایس آر او 1631(I)/2026 کے ذریعے مزید ترامیم کردی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین