چیئرمین سی ڈی اے کاکشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سی ڈی اے نے کشمیر چوک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبے پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی جی انفراسٹرکچر نے چیئرمین کو کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت، جاری کام اور مقررہ مدت میں تکمیل کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کشمیر چوک منصوبہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر کا مقصد گاڑیوں کی آمدورفت کو ہموار بنانا، انتظار اور تاخیر میں کمی لانا اور بالخصوص رش کے اوقات میں ٹریفک دباؤ کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کشمیر چوک اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مستقل انفراسٹرکچر کی تکمیل تک عارضی ٹریفک مینجمنٹ انتظامات مؤثر رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری نہ ہو۔ چیئرمین کو کشمیر چوک، مری روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ سلوشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ رش کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ، لین منیجمنٹ اور اہم شاہراہوں کے رابطے کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور فیلڈ افسران کو منصوبے کے مقام پر باقاعدگی سے معائنہ اور کام کی رفتار و معیار کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو باہمی رابطے سے بروقت حل کیا جائے۔

چیئرمین نے کہا کہ عوامی سہولت، بہتر سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کی ترقی سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں اور سی ڈی اے اسلام آباد کو ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور خوبصورت دارالحکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین