پی ٹی آئی لانگ مارچ:موٹروے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ 23ستمبرسے بندرہیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی خاطرموٹر وے ایم ون سمیت ایم 14 اور نیشنل ہائی وے این 5 کو مختلف مقامات پر 23 ستمبر کی شام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندر کیاجائے گا۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر 2026 بروزبدھ شام سے موٹروے ایم-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے ایم-1 پر اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی بھروٹھا نہر انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔

جبکہ 23 ستمبر بدھ شام سے موٹروے ایم-14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور ہکلہ، فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسیٰ خیل انٹرچینج اور کنڈل انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

اسی طرح 23 ستمبر بروز بدھ شام سے ہی جی ٹی روڈ N-5 اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ این فائیو کے مذکورہ مقامات پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے بند کیے جا رہے ہیں تاہم اس دوران موٹر وے ایم ٹو اور جی ٹی روڈ کے دیگر حصے کھلے رکھے جائیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین