پاکستان نےٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان نے عمان میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی دستے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم نے گھڑ سواری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ گھڑ سواروں، کوچز اور معاون عملے کی محنت، عزم اور لگن کا مظہر ہے۔

عمان میں کامیابی کے بعد اب پاکستانی ٹیم اردن میں منعقد ہونے والے 5 ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں ملکی نمائندگی کرے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین