اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کےامکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن واستحکام کی کاوشوں پرگفتگوہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطے مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے۔

































