اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت نے 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار 7 افراد کی شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ میں گرفتار 7 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ نہ ہوسکی، ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کر سکتے۔
پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرکے 5 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

































