راولپنڈی میں مسیح خاتون 21 سالہ صبامسیح کے قتل کا قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 21 سالہ مسیح خاتون صبا مسیح کے قتل کا سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے المناک واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرپرسن نے رپورٹ میں کیس کے تمام حقائق، تحقیقات کی صورتحال اور تفتیشی افسر کے نتائج شامل کرنے کی ہدایت کی۔ متاثرہ خاندان کو شفاف اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

آئی جی پنجاب کو رپورٹ جلد از جلد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی کا نوٹس آئی جی پنجاب پولیس اور سٹی پولیس آفیسر کو ارسال کر دیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین