پی ٹی آئی لانگ مارچ :آئی جی کاادویات اوراشیائےخورو نوش والے پکڑے گئےکنٹینرز مالکان کےحوالےکرنیکاحکم

4cac5f27 50af 416a 8133 52e90fc99e5b


اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے وفاقی پولیس افسران کو ادویات،اشیائے خورونوش اورفوری خراب ہونے والی اشیاء کے پکڑے گئےکنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس بارے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے آئی جی سے ملاقات کی تھی اور شکایت کی تھی کہ ادویات اور اشیاء خورونوش سے لدے کنٹینرزبھی اسلام آبادپولیس نے پکڑرکھے ہیں ۔ملاقات میں گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلق امور، کنٹینرز کی دستیابی اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ادویات، اشیائے خوردونوش اور دیگر فوری خراب ہونے والی اشیاء سے لدے کنٹینرز کو بلا تاخیر ان کے مالکان کے حوالے کیا جائے، تاکہ شہریوں اور کاروباری طبقے کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کنٹینرز کے مالکان کو ان کا مناسب کرایہ بھی ادا کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش جائز مسائل کا بروقت حل اور انہیں سہولت فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے تھانہ نیلور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں اور تھانے میں شہریوں کے لیے بہتر سہولیات، مناسب انتظار گاہ، صفائی ستھرائی اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین