اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کمشنر ان لینڈریونیو کے ان پٹ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ یاریفنڈ کےلئے مقررہ مدت گزرنے کےبعد بھی مدت میں رعایت دینے کے اختیارات ختم کردئیے ہیں۔
ایف بی آرنے اس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن 1634(I)/2026 جاری کر دیاہے جسکےتحت 10 دسمبر 2004 کوجاری کردہ ایس آراو 978(I)/2004 منسوخ کر دیا گیاہے۔
یادرہے کہ2004 کوجاری ایس آر او کے ذریعے کلکٹر سیلز ٹیکس کودفعہ 66کےتحت ان پٹ سیلزٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ یاریفنڈ کےلئے مقررہ مدت گذرجانےکے بعد بھی مدت میں رعایت دینے کا اختیارتھا۔

































