اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے امن و امان کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباداور پنجاب کے مختلف اضلاع میں پانچ اکتوبرتک رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
چیف کمشنراسلام آباداور حکومت پنجاب کی درخواست پروفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کوقانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپورتعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7 (b) اور 10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ انتشاری اورمسلح جتھوں کےحملوں پررینجرزاور پولیس اپنے دفاع کے لئے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے۔
وزارتِ داخلہ کے احکامات میں رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنے کے لئے مکمل اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزارتِ داخلہ کےمطابق تعینات رینجرز اہلکار امن و امان برقراررکھنے اورسیکیورٹی معاونت کےلئے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

































