وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات

نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمدشہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےموقع پرعوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کےوزیر اعظم طارق رحمان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے دوطرفہ ملاقات کی

دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلہ دیش کو مبارکباد دی اور اقوام متحدہ کے مقاصد کے فروغ کے لیے بنگلہ دیش کی کاوشوں کی حمایت کو دہرایا۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

بنگلہ دیش کے وزیراعظم جناب طارق رحمان نے بھی جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں مسلسل رابطہ و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین