کالا سوٹ پہن کر عدالت پیشی پراسلام آباد ہائیکورٹ برہم، خاتون وکیل کو پیچھے بٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کالا سوٹ پہن کر عدالت پیشی پراسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی ظاہر کرتے ہوئےخاتون وکیل کوپیچھے بٹھا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں کیس کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کا کالا سوٹ پہن کر پیش ہوئیں توسماعت کے دوران جسٹس خادم سومرو نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں۰۰؟ کیا آپ وکیل ہیں۰۰؟ جس پر خاتون وکیل نے جواب دیا کہ جی میں وکیل ہوں۔

جس پرجسٹس خادم سومرونے کہا کہ آپ یونیفارم میں نہیں ہیں۔آپ لوگوں کو بول بول کر تھک گئے ہیں۔آپ سے پہلے بھی ایک وکیل کالے سوٹ میں عدالت آ گئی تھیں۔

پھرجسٹس خادم سومرونے جسٹس عمیر مجید ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔آپ کہہ دیں۔

تب جسٹس عمیر مجید ملک نے خاتون وکیل کو ہدایت کی کہ میڈم آپ کا یونیفارم نہیں۔آپ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں۔

تاہم جسٹس عمیر مجید ملک کی ہدایت پرخاتون وکیل روسٹرم سے پیچھے نشست پر جا کر بیٹھ گئیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین