اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول آپریشن جاری،12 لاکھ سے زائد گھروں کی سرویلنس مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی ڈی اے کاڈینگی کنٹرول آپریشن جاری ہے جس میں ابتک 12 لاکھ سے زائد گھروں کی سرویلنس مکمل کرلی گئی ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی نگرانی میں فیلڈ ٹیمیں مؤثر سرویلنس، بروقت تشخیص، مکینیکل سورس ریڈکشن اور ہائی رسک علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

28 ستمبر تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 45 ہزار 383 گھروں میں ویکٹر سرویلنس مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ 65 ہزار 11 گھروں میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی کر کے اسے تلف کیا گیا۔ اس دوران 19 لاکھ 15 ہزار 999 فیلڈ وزٹس کیے گئے اور 13 ہزار 834 مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کیا گیا۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق اسی عرصے میں 6 لاکھ 1 ہزار 912 ڈینگی آگاہی سرگرمیاں، 2 لاکھ 31 ہزار 13 لاروی سائیڈنگ اور ایک لاکھ 40 ہزار 436 آؤٹ ڈور سرویلنس سرگرمیاں انجام دی گئیں، جبکہ 1534 آؤٹ ڈور مقامات پر لاروا تلف کیا گیا۔

شہری علاقوں میں تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار گھروں کی متعدد بار سرویلنس کی گئی ہے اور 15 روز کے وقفے سے فالو اپ سرویلنس جاری ہے۔ شہری علاقوں میں 300 جبکہ دیہی علاقوں میں 600 سے زائد اہلکار ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

سی ڈی اے اور محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں، چھتوں، باغیچوں اور گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین