وفاقی حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 منسوخ کرکےنئے رولز 2026 نافذکردئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 منسوخ کرکےنئے رولز 2026 نافذکردئیے ہیں۔ پروکیورمنٹ رولز 2026 کا پاکستان کے سرکاری گزٹ کے ذریعے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے مطابق وفاقی کابینہ کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) کی سفارش پرنئے قوانین کی منظوری دی۔

پیپرا آرڈیننس 2002 کی دفعہ 26 کے تحت وضع کیے گئے نئے قوانین فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں تاہم نئے قوانین کے نفاذ سے قبل شروع کئے گئے خریداری کے معاملات 2004 کے قوانین کے تحت جاری رہیں گے جبکہ تمام نئی خریداریوں کا عمل رولز 2026 کے تحت انجام دیا جائے گا۔

منظوری کردہ نئے قوانین کے تحت وفاقی خریداری کرنے والے اداروں کے لیے عوامی خریداری اور ڈسپوزل کے عمل میں ای۔پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پیڈز) کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پروکیورمنٹ سیلز کے قیام کی بھی شق شامل کی گئی ہے۔

بڑے پیمانے کی خریداریوں میں مفادات کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، جانچ اور پری شپمنٹ انسپیکشن کے طریقہ کار متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے قوانین میں بلیک لسٹنگ اور کراس ڈی بارمنٹ، شکایات کے ازالے کے لیے آزاد کمیٹیوں اور پیپرا میں اپیل کے طریقہ کار کی شقیں بھی شامل ہیں۔ قوانین میں دانستہ طور پر ای پیڈز سے باہر خریداری کرنا، مقررہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ کرنا اور من پسند ادارے کو فائدہ پہنچانے والی شرائط مقرر کرنا اہم انحراف اور غلط طریقہ خریداری میں شمار کیا گیا ہے۔

نئے فریم ورک میں گیلپ ٹینڈرنگ، شاپنگ اور مذاکراتی ٹینڈرنگ سمیت جدید طریقہ ہائے خریداری، ریسپانس ٹائم اور اسٹینڈ اسٹل مدت میں کمی، پائیدار خریداری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین