وزیراعظم آفس اور سرمایہ کاری بورڈ کی 17 آسامیوں کے ٹیسٹ تاحکم ثانی ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم آفس اور سرمایہ کاری بورڈ کی 17 آسامیوں کے ٹیسٹ تاحکم ثانی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے وزیراعظم آفس کی 5 اسامیوں سمیت سرمایہ کاری بورڈ کی اسامیوں کے ٹیسٹ تاحکم ثانی روک دئیےہیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کی اسامیوں کے ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شیڈول تھے۔ڈائریکٹر جنرل بی ایس 20 کی ایک پوسٹ، ڈائریکٹر بی ایس 19 کی 4 پوسٹوں، ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایس 18 کی 6 نشستوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایس 17 کی 3 نشستوں اور پبلک ریلیشن آفیسر بی ایس 16 کی 3 نشستوں کے ٹیسٹ ملتوی کئے گئے ہیں۔مجموعی طور پر 17 آسامیوں کے ٹیسٹ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ایف پی ایس سی نے باقاعدہ پبلک نوٹس جاری کردیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین