اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کاپنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیاہے جس کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرضہ لیکر ٹرانسفارمنگ پنشن پروگرام شروع کرنیکا اصولی فیصلہ کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کےلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑڈالرقرض حاصل کیا جائے گا۔
ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کے تحت قرض تین سال کے لئے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے قرض پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔اے ڈی بی کو باضابطہ درخواست دی جائے گی۔ اے ڈی بی مجوزہ پروگرام کے لئے 15 کروڑ 92 لاکھ روپے کی تکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ پروگرام یکم نومبر 2026 سے شروع ہوگا اور نومبر 2029 میں مکمل کرلیاجائے گا۔
بتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت کے لئے پنشن بل ایک اہم مسئلہ بن چکاہے۔جس کی وجہ سے صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے فنڈز کی دستیابی میں کمی اورمشکل پیش آرہی ہے۔پنشن اور تنخواہوں کے بل کو کم کرنے کے لئے حکومت پہلے ہی اصلاحات متعارف کراچکی ہے۔جنکے تحت 2024 سے نئی بھرتیوں کے لئے کنٹری بیوشن پنشن اسکیم متعارف کرائی گئی اور پرانی ڈیفائنڈ بینیفٹ اسکیم میں اصلاحات کی گئیں ہیں۔

































