ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا”سٹارشپ راکٹ”انجن میں خرابی کے باوجودپہلی بار مدار میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک

انجن میں خرابی کے باوجود اسپیس ایکس کا اسٹارشپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیاہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے جدید ترین اسٹار شپ راکٹ نے ایک انجن میں اچانک خرابی کے باوجود پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کا سنگ میل عبور کر لیاہے۔

اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع اسپیس ایکس کے اسٹاربیس کمپلیکس سے پروازشروع کی تھی۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار شپ راکٹ نہ صرف پہلی بار کامیابی سے مدار میں پہنچا بلکہ اس نے نئے اسٹار لنک سیٹلائٹس بھی خلا میں کامیابی سے تعینات کردئیے ہیں دوسری جانب ایک انجن میں خرابی کے باعث مشن کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مشن کا دورانیہ 10 گھنٹے مقرر کیا گیا تھامگرایک انجن میں فنی خرابی کی وجہ سے اسکے دورانیہ کو کم کر کے 3 گھنٹے تک محدودکر دیا گیاتھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین