اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدرکے جنکی آج ہم نے ڈگریاں چیلنج کیں وہ جوڈیشل کمیشن میں بیٹھ کرتقدیروں کےفیصلے کرتے ہیں کے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر نے سپریم کورٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جعلی ڈگریوں کے خلاف ایک بڑی بحث شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے تین ججز گھر چلے گئے انکی غلط ڈگری ثابت ہوئی۔سوال پوچھنا ہمارا حق ہے، آج جن کی ڈگریاں ہم نے چیلنج کی ہیں وہ جوڈیشل کمیشن میں بیٹھ کرتقدیروں کے فیصلے کرتے ہیں۔لنڈے کا کوٹ پہن کر کوئی وکیل نہیں بنتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا حق ہے میں بطور پاکستانی سوال کر سکتا ہوں۔ہم پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس لڑتے رہے ہیں۔ہم نے وفاقی آئینی عدالت میں جلد سماعت کی درخواست دائر کرنی ہے۔امجد علی شاہ کی ڈگری کا کیس چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں فرق ہے اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کروں گا۔میرا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بس اپنی ڈگری دکھائیں۔آپ ڈگری دکھائیں ہم آپکے گھر مٹھائی بھی لے کرآئیں گے۔

































