اسلام آباد (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عدالتی احکامات کے بعد چند ہفتوں میں یہ دوسری ملاقات کروائی گئی ہے۔منگل کو کروائی گئی ملاقات 55 منٹ طویل تھی جبکہ اس سے قبل کروائی گئی ملاقات 35منٹ کی تھی۔بتایاگیاہے کہ جوکانفرنس روم میں ہوئی جس میں انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔بتایاگیاہے کہ ملاقات کروانے کے بعد دونوں کوانکے اپنے اپنے سیل میں واپس منتقل کر دیا گیا۔
منگل کو ملاقات کے مقررہ اوقات ختم ہونے تک بانی کے کزن قاسم خان سمیت دیگرپارٹی رہنماموجود رہے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ان میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، اویس یونس، خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی اور فیصل ملک شامل ہیں۔واضح رہے کہ عدالتی احکامات کےبعد چند ہفتوں میں یہ دونوں کی دوسری ملاقات کرائی گئی ہے۔

































