اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے ہیں۔
جس کے مطابق اسپیشل سیکرٹری کابینہ سارہ اسلم کو قائم مقام چیئرمین نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ ہیلتھ ڈیولپمنٹ (NAPHED) کے چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔
ناطق حسین شاہ کوڈپٹی سیکرٹری وفاقی وزارت قومی صحت تعینات کر دیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر اسد علی خان کو ڈپٹی سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن لگا دیا گیا۔
پولیس سروس گریڈ 19 کے زاہد نواز کا پنجاب سے خیبرپختونخوا تبادلہ جبکہ گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کو خیبرپختونخوا
سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مجتبیٰ الحسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمود لاکھو کی خدمات وزارت وفاقی تعلیم کو واپس، سیکشن افسر کلائمیٹ چینج ڈویژن شازیہ میر کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس جبکہ نازیہ قادر کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

































