لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجودضروری اشیاء نہ پہنچانے پربانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی کوٹ لکھپت جیل میں بھوک ہڑتال کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ضروری اشیاء نہ پہنچانے پربانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں بھوک ہڑتال کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی نے احتجاجا”بھوک ہڑتال کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان نے اڈیالہ روڈ پرمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ضروری اشیاء فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود پیر سے نہ ملاقات کرائی گئی اور نہ ہی اشیاء جیل کے اندر انہیں پہنچائی گئی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جیل عملے نے بدتمیزی کی جس پر بہنوں نے کھانے کی اشیاء واپس کر دیں اور 48 گھنٹے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

قاسم زمان نے مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں کی فوری ملاقات کرائی جائے اور وکیل تک رسائی دی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین