پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی، ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے 5 اور 10 سالہ ڈوئل ٹرانچ بانڈ پیش کیاہے۔مشیر خزانہ کا کہنا ہے کریڈٹ ریٹنگ بہتری کے بعد یہ اہم قدم اٹھایا گیاہے۔

پاکستان معاشی استحکام کی حکمتِ عملی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وزارتِ خزانہ اور حکومتِ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یوایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے طویل مدتی 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے لیے ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جا رہا ہے۔

بینچ مارک ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ دو مختلف مدتوں کے ڈالر بانڈز کا اجرا ہے جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کا اجرا مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سرمایہ مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کا اہم قدم ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کے بعد بڑا فیصلہ
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حالیہ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز اور بہتر معاشی بنیادوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

معاشی استحکام، مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں اور پالیسی اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔

"پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے ۔ یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیش رفت ہے”۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین