27 ستمبر پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد فتح کرنے نہیں، حقوق مانگنے آرہے,بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج اسلام آباد فتح کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے حقوق مانگنے کے لیے ہے۔

اڈیالہ روڈ پرگذشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا ۔ نہ اڈیالہ جیل کے دروازے توڑے جائیں گے اور نہ کوئی تشدد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں ریاست یا صوبے کے وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے اور اس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

بانی کی ملاقات اور علاج
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 320 روز سے ملاقاتوں کا معاملہ تعطل کا شکارہے اور آخری ملاقات 15 اکتوبر 2025 کو ہوئی تھی۔

سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لئے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرکے علاج کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا بانی کو 7 سزائیں ہو چکیں، 300 مقدمات بنے اور وہ 3 سال سے جیل میں ہیں۔

مذاکرات کی پیشکش
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ اگر حکومت بات چیت کرے گی تو پی ٹی آئی تیار ہے ۔
"ہم عدالت، پارلیمنٹ اور سینیٹ گئے لیکن بات نہیں سنی گئی، اس لیے احتجاج مجبوری بن گیا”

انہوں نے کہا پی ٹی آئی ریاست مخالف نہیں ۔ ایران-امریکا مذاکرات اور ایران-چین وفود کی آمد پر قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے جلسہ منسوخ کیا۔

دیگر اہم نکات
– بشریٰ بی کے ساتھ سلوک کو غیر انسانی قرار دیا

– ⁠پارٹی فنڈنگ شفاف ہے، تمام عطیات بینکنگ چینل سے آتے ہیں
– صحافیوں کی ٹرولنگ کی حمایت نہیں کرتے
– آزاد کشمیر میں عوامی مطالبات پر بات چیت ہونی چاہیے

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین