اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)
وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردئیے۔PAS گروپ گریڈبیس کی افسر کوجبری ریٹائرمنٹ کی سزا دیدی گئی جبکہ ایک استعفٰی منظورکر لیاگیاہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ سےمتعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
اہم تقرریاں
– وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعینات ممبر لیگل اکرام الحق قریشی کواضافی چارج پر تین ماہ کے لئے چیئرمین سوشل میڈیا شکایات کونسل تعینات کردیاگیاہے۔
– انفارمیشن آفیسر سندھ عبدالقیوم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ تعینات کر دیا گیاہے۔
– لیکچرار آزاد کشمیر فرح خالد کی ایف جی انسٹیٹیوٹ کینٹ اینڈ گیریژن میں تعیناتی کی مدت میں مزید ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔
تبادلہ اور اسکالرشپ
ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جائیں گے۔
استعفٰی منظور
پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی افسر عطیاب سلطان کا استعفٰی 5 اگست 2026 سے منظورکر لیا گیا ہے۔
جبری ریٹائرمنٹ کی سزا
پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 20 کی ڈاکٹر انیلہ سلمان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سرکاری ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دیدی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت انکوائری کے بعدسزا کی منظوری دی ہے۔
ڈاکٹر انیلہ سلمان کو 30 روز کے اندر اپیل کا حق حاصل ہو گا۔































