اسلام آباد(بیورو چیف )وفاقی حکومت نے 25 بیوروکریٹس کامڈ کیریئر کورس مؤخر کردیا ہے۔
47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لئے نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس ، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ اور پوسٹل گروپ شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کے لئے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لئےنامزد 25 افسران کی نامزدگی مؤخر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
باوثوق ذرائع نے ہیرالڈ ڈاٹ کام کوبتایاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مؤخر کئے گئے افسران کی تفصیل
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس – 3 افسران
محمد صہیب بٹ، زین العابدین میمن اور سارہ جاوید
پولیس سروس آف پاکستان – 18 افسران
عمران رزاق، طاہر مصطفیٰ، محمد نعیم شاہد، عبدالخالق، علی رضا، رضوان طارق، نوشیروان علی، غیور احمد خان، ڈاکٹر انعم فریال افضل، عاصمہ رؤف، حنا نیک بخت، محمد نبیل، ارسلان زاہد، اخلاص اللّٰہ، عرفان عامر، رفعت اللّٰہ خان، ارتضٰی کمیل اور محمد سلمان لیاقت
آفس مینجمنٹ گروپ – 2 افسران
محسن علی اور مریم حیاء
پوسٹل گروپ – 2 افسران
عائشہ کومل اور محمد عمر فاروق مہر
پس منظر
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سے قبل مئی اور جولائی 2026 میں جاری کئےگئے خطوط کے ذریعے مذکورہ افسران کو 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد کیا تھا۔































