راولپنڈی: سی پی او حسن مشتاق سکھیرانے شہری کے منہ پر جوتا مارنے والے پولیس اہلکار احتشام کوملازمت سے برخاست کردیا۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرانے شہری کے چہرے پرجوتا مارنے والے پولیس اہلکار کوملازمت سے برخاست کردیاہے۔

30 اگست کو تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد اور ناروا سلوک کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیاہے۔

واقعہ کی تفصیل
پولیس اہلکار نے تھانے میں دو فریقین میں سے ایک فریق جو تنہا شخص تھا کو چہرے پر جوتے مارے تھے ۔جس کا سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیا تھا۔

کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کر کے کلوز لائن کیا گیا تھا اور چارج شیٹ جاری کی گئی تھی ۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد اب تھانہ گوجر خان کے کانسٹیبل احتشام کومحکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا ہے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک یا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تشدد یا ناروا سلوک کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی”۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین