مری (ویب ڈیسک)مری میں گھریلو جھگڑے پر کم سن بچے کو زندہ کورنگ نالے میں پھینک کر قتل کر دیا گیاہے۔
مری کے علاقے مسیاڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو جھگڑے پر کم سن بچے کو زندہ کورنگ نالے میں پھینک کر قتل کر دیا گیاہے۔ بچے کی لاش کورنگ نالے سے برآمدکر لی گئی ہے۔
بتایاگیاہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو گھریلو جھگڑے کی وجہ سے نالے میں پھینکا گیا۔پولیس کی فوری کارروائی پر بچے کو زندہ کورنگ نالے میں پھینکنے والی ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
کم سن بچے کی لاش ملنے پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا حکم دیاہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔معصوم بچے کو نالے میں پھینکنے والی خاتون کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ مری میں درج کیاجا رہاہے۔































