
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ آبپارہ پولیس نےپولی کلینک کےسامنے سے اغوا ہونے والی 8 ماہ کی بچی 2 گھنٹے میں بازیاب کروالی۔
تھانہ آبپارہ پولیس نے پولی کلینک کے باہر سے اغوا ہونے والی 8 ماہ کی شیرخوار بچی کو دو گھنٹوں میں بازیاب کروا کر دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔
پولیس کی بروقت کارروائی
شیرخوار بچی کے اغوا کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ آبپارہ زوالفقار احمدکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری ایکشن لیا۔
جدید تکنیکی ذرائع، انسانی وسائل اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا گیااور دو گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ماہ کی معصوم بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے واقعے کے تمام پہلوؤں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
بچی کی بحفاظت بازیابی پر اس کے والدین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔والدین نے اسلام آباد پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہااور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔































