اسلام آباد: سی ڈی اے کو ڈپلومیٹک انکلیو کی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈیشن تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سی ڈی اے کو ڈپلومیٹک انکلیو کی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈیشن تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بتایاگیاہے کہ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، نئی باؤنڈری وال کی تعمیر اور سکیورٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی ڈی اے کی اسپیشل پراجیکٹس ڈائریکٹوریٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

– سکیورٹی گیٹس اور چیک پوسٹس کی اپ گریڈیشن
– مخصوص ویٹنگ ایریا کی تعمیر
– سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بہتری سمیت دیگر سول ورکس

– ⁠آرکیٹیکچرل کلاڈنگ اور تعمیراتی کام
– باؤنڈری اور سکیورٹی انفراسٹرکچر کی مضبوطی
– جدید ایل ای ڈی اور سکیورٹی لائٹس کی تنصیب
– فینسنگ، گرِلز، ریزر وائر اور دیگر حفاظتی اقدامات

ڈپلومیٹک انکلیو کی منفرد سرسبز شناخت کو مزید نمایاں کرنے کے لیے لینڈ اسکیپنگ، ہارٹیکلچر اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نئی شجرکاری، گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری کے ساتھ پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر سہولیات، جدید لائٹنگ، بہتر سڑکیں اور باوقار عوامی مقامات بنائے جائیں گے تاکہ علاقے کے مجموعی ماحول، خوبصورتی اور فعالیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

منصوبے کا بنیادی مقصد سفارت کاروں، رہائشیوں، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے لیے ایک محفوظ، منظم، خوبصورت اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن اسلام آباد کو ایک عالمی معیار کے محفوظ، خوبصورت اور پیشہ ورانہ انداز میں منظم وفاقی دارالحکومت بنانے کے لئے سی ڈی اے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین