پاکستان :وزیر اعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی،صدارت خود کریں گے۔

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی،صدارت خود کریں گے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں تجارت کے فروغ اور بندرگاہوں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے "نیٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ” قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور بورڈ کی صدارت خود کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، مشیر وزیراعظم برائے صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران۔ اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ:
1. تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے کے لئے کام کرے گا
2. سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔
3. تجارت کے فروغ کے لیے روڈ میپ ترتیب دے گا
4. ٹریڈ فیسلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالے سے حکمت عملی بنائے گا۔

ورکنگ گروپس کی تشکیل
وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی اور اس مقصد کے لیے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا حکم دیا۔

ورکنگ گروپس ان امور پر کام کریں گے:
– بندرگاہوں کی استعداد کار بہتر بنانا
– متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ
– ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل
– پری ارائیول کلیئرنس
– بین الاقوامی تجارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی شمولیت

تاجر برادری کے لیے سہولیات:
وزیراعظم نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور کو آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اصلاحات کے مثبت اثرات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جاری اصلاحات کے تحت پورٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے جس کے بعد بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جہازوں کی آمد سے قبل گڈز ڈیکلریشن جمع کرانے کی سہولت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین