اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی حکومت نےمتعدد بیورو کریٹس کےتقرر و تبادلے، ریٹائرمنٹ اور کسٹمزکے چار افسران کوتوسیع دینے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے۔سنگل ونڈو کے 4 افسران کو توسیع
تقرر و تبادلے
1. این سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے علی وسیم کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔
2. اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے صاحبزادہ محمد یوسف کی خدمات وزارتِ داخلہ کے سپرد کر دی گئیں۔
3. سی ڈی اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے نبیل احمد میمن کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں۔
پاکستان سنگل ونڈو کمپنی میں تعینات کسٹمز سروس کے 4 افسران کو 2 سال کی توسیع دے دی گئی۔
19 ستمبر 2026 سے 18 ستمبر 2028 تک توسیع پانے والوں میں شامل:
– گریڈ 19: نویدعباس میمن عمار احمد میر
– گریڈ 18: عاصم اعوان، حافظہ لاریب غفار
ریٹائرمنٹ
سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے اعظم خان 14 نومبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرہوں گے۔































