RIC:پانچ گھنٹے کمرہ میں بندرکھا ، سنگین دھمکیاں ،کیاریپ ہوگیاکےطعنے،بدسلوکی کاشکارنرس کی وزیراعلیٰ مریم نواز سےانصاف کی اپیل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بننے والی سٹاف نرس ستارہ سلیم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی ہے۔

ستارہ سلیم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ روزانکے ساتھ زیادتی کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں اب ہوسٹل میں بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرہ نرس نے کہا کہ "میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی ہوں” مجھے تحفظ دیا جائے۔

ستارہ سلیم کاکہنا ہے کہ آر آئی سی ہسپتال انتظامیہ نے ان کا ساتھ دینے کے بجائے کیس کو دبانے کی کوشش کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کو بھجوائی گئی درخواست ڈی ایم ایس اور اے ایم ایس نے تحریر کی اورمیرے اعتراض کے باوجود واقعہ کی درست تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔

آر آئی سی کی سٹاف نرس ستارہ سلیم نے مزید کہا کہ جب ان پر حملہ ہوا تو ہسپتال کا سکیورٹی سٹاف تماشا دیکھتا رہا اورانکی کوئی مدد نہیں کی۔ ان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے انہیں دیگر ساتھی سٹاف ممبران کے ہمراہ پانچ گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا اور ان کا موبائل فون بھی لے لیا گیا۔انہیں کہاگیا معاملہ ختم کرو۔ کیا تمہارے ساتھ ریپ ہوگیاہے۰۰۰؟

ستارہ سلیم کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی ای ڈی اور کبھی ایم ایس کے پاس بلا کر بیان لیا جاتا رہا جبکہ ہسپتال انتظامیہ مسلسل معاملہ دبانے کی کوشش کرتی رہی۔ستارہ سلیم کےمطابق انہیں خاموش رہنے اور کیس آگے نہ بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پولیس بھی ابتدا میں ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کا ساتھ دیتی رہی۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین