اسلام آباد ماڈل کالج فارگز اسٹریٹ 25 کی طالبہ آمنہ اظہر نے FBISE ہیومینٹیز میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (IMCG)اسٹریٹ نمبر 25، F-6/2 کی طالبہ آمنہ اظہر نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن FBISE کے HSSC امتحان 2026 میں ہیومینٹیز گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔

کالج کی جانب سے جاری بیان میں آمنہ اظہر کو "IMCG اسٹریٹ 25 کا فخر” قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو شاندار کارنامہ کہا گیا۔

بیان میں اس کامیابی کا سہرا کالج کی پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی کی قیادت، محنتی اساتذہ اور طلبہ کی دن رات کی محنت کو دیا گیا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اور سنگ میل ہے جو ادارے کی قیادت اور ٹیم ورک سے ممکن ہوا۔

کالج کی جانب سے تمام IMCG فیملی کو مبارکباد پیش کی گئی اور طالبات کو مزید محنت کرنے کی ترغیب دی گئی۔

نتائج کے اعلان کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین