پی ٹی آئی27 ستمبراحتجاج: چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز ،آئی جیز ،چیف کمشنر ، آئی جی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی کل طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کریں گے جبکہ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار تاجر کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو احتجاج پر ہونے والے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لئے باقاعدہ قانون بھی موجود ہے۔

عدالت نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کیا۔

حکم نامے میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین